مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری عدالت نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو قطر کےلئے جاسوسی کرنےکے کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جاسوسی کیس میں سابق مصری صدر محمد مرسی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی، محمد مرسی کو قطر کےلئے جاسوسی کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔ مصری عدالت نے سابق صدر کو جاسوسی کیس میں 40سال قید کی سزا سنائی تھی، تاہم دلائل کی روشنی میں 15سال کی سزا کم کردی گئی۔ مصر میں عمر قید کی سزا کم سے کم 25 سال ہے۔ محمد مرسی پہلے ہی 20سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔مرسی کو تخت صدارت سے جیل بھجوانے اور مصر میں فوجی کودتا کی حمایت میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
مصری عدالت نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو قطر کےلئے جاسوسی کرنےکے کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
News ID 1875320
آپ کا تبصرہ